(زاہد چودھری) ڈینگی مہم کی ناکامی کی وجہ کاغذی اور جعلی کارروائیاں، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری کیپٹن (ر)عثمان نے کہاہے کہ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن سے کاغذی کارروائیوں کا خاتمہ اور غلط رپورٹ پر کارروائی ہوگی، ڈینگی کی روک تھام میں ناکامی کے ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کی جارہی ہے جس کےذریعے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کی جائے گی۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا آغاز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سے کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی