گلوکارہ رابی پیر زادہ کا چالان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

15 Sep, 2019 | 10:19 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کا جنگلی حیات رکھنے پر چالان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

 محکمہ جنگلی حیات کے مطابق سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر کارروائی کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سہیل اشرف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم نے تحقیقات کیں اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے ماڈل ٹاﺅن لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔

حکام کے مطابق اژدھا، مگر مچھ اور سانپ وغیرہ رکھنا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، ایسے جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں