لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابی مہم

15 Sep, 2018 | 10:11 PM

Arslan Sheikh

خان شہزاد: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی، ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں نے شیخ آصف اور محمد علی میاں کی قیادت میں لںڈا بازار، سٹیل شیٹ مارکیٹ اور جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ میں تاجروں کو انتخابی منشور سے آگاہ کیا، کارپوریٹ کلاس کے امیدواراں نے ویل شائر انڈسٹری کا دورہ کیا۔

لاہور چیمبر کے الیکشن کی انتخابی مہم کےسلسلہ میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کے امیداروں نےمصروف ترین دن گزارا۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں نے سابق صدور محمد علی میاں اور شیخ آصف کی قیادت میں لنڈا بازار، سٹیل شیٹ مارکیٹ اور برانڈرتھ روڈ کا دورہ کیا، سینئر تاجر رہنما انجم محمود بٹ نے سٹیل شیٹ مارکیٹ میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے وفد کا استقبال کیا اور ظہرانہ دیا۔

سٹیل شیٹ مارکیٹ کے بعد پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدوارعرفان اقبال شیخ، حارث عتیق، شہزاد اسلم، نسیم الاغنی، میاں زاہد جاوید، ارشد خان اور رانا نثار سینئر رہنماؤں کے ہمراہ لنڈا بازار پہنچے، جہاں جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ لنڈا بازار کے تاجروں نے پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا، پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں اور سینئر رہنماوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں جی ون جوہر ٹاؤن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔

ایوان صنعت وتجارت کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پیاف فاؤنڈر الائنس کی کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کا وفد کوٹ لکھپت ویل شائر انڈسٹری پہنچا، جہاں سی ای او امجد علی جاوا نے وفد کو ظہرانہ دیا، خواجہ شاہ زیب اکرم اور چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر سمیت معروف کاروباری شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

مزیدخبریں