عرفان ملک: سبزاہ زار میں ڈولفن سکواڈ نے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان گھروں میں چھت پر کبوتر پکڑنے کے بہانے سے داخل ہوئے۔ دیگر کارروائیوں میں 22 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس پی ندیم کھوکھر کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو اطلاع ملی کہ گھر میں کچھ ڈاکو گھس آئے ہیں جس پر پولیس نے فوری رسپانس کیا اور گھر سے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے بتایا کہ وہ گھر میں چھت پر کبوتر آ جانے کا بہانہ کر کے داخل ہوئے اور اسی دوران لوٹ مار شروع کر دی۔
ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کے دوران 22 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔