سرکاری کالجز کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر

15 Sep, 2018 | 08:01 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: پنجاب کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ایک ماہ کے لیے ختم، کالج اساتذہ یکم اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجز میں تعینات اساتذہ کے تبادلوی پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر ہائیرایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں نے محکمہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر یاسر ہمایوں کے مطابق سرکاری کالجز کے اساتذہ یکم اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور اس کے لیے ون ونڈو آپریشن کیا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس سے یہ تبادلے کمپیوٹر سسٹم کے تحت کیے جائیں گے، اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے سفارش یا سیاسی دباؤ مت کریں، سرکاری کالجز کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے درخواستیں سوموار 17 ستمبر سے جمع کراسکتے ہیں، یہ درخواستیں یکم اکتوبر تک جمع ہوں گی۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی جن سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے خالی پڑے ہیں ان پر تقرریاں رواں برس ہی مکمل کی جائیں گی ۔

مزیدخبریں