ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زہریلے پانی سے سبزیاں اُگانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈ آپریشن

زہریلے پانی سے سبزیاں اُگانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یو نس :سیوریج اور انڈسٹریل ویسٹ کے زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا دوسرا مرحلہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگائی گئی 1300 کنال زہریلی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 12ہزار کنا ل کی چیکنگ کی، اس دوران 1300کنال پر گندے پانی سے اُگی سبزیاں پائی گئیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور ریجن میں 560 کنال، راولپنڈی 576 اور ملتان میں 144 کنال زہریلی سبزیوں کو تلف کیا گیا،کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق آلودہ پانی سے اُگی بیگن، کدو، بندگوبھی، پالک، آلو اور پیاز کی سبزیوں کو تلف کیا گیا۔

گزشتہ روز جنوبی پنجاب میں 1136 کنال سبزیوں کی چیکنگ، 250 کنال آلودہ سبزیاں تلف کی گئیں تھیں، سبزیوں کو سیراب کرنے کیلئے استعمال ہونے والے گندے پانی میں شامل مادے متعدد موذی امراض کا سبب بنتے ہیں،ڈی جی نے تلقین کی کہ جن علاقوں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں وہاں بانس، پٹ سن، ان ڈور پلانٹس سمیت صرف غیر خوردنی فصلیں اُگائی جائیں۔

 انھوں نے مزید  کہا کہ اگلے مرحلے میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کاشتکاروں کیخلاف کاروائی کرینگے، محکمہ زراعت،آبپاشی اور واسا کیساتھ ملکرگندے پانی سے آبپاشی روکنے کی پالیسی بنا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer