مریم نواز کو جیل سے نکا ل سکتی ہوں، تعزیت پر آئی خاتون نے بڑا دعویٰ کر دیا

15 Sep, 2018 | 03:49 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی 42: جاتی امرا ء میں ایک خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مریم  نواز  اور  شریف خاندان  کو مشکلات سے نکا ل سکتی ہیں،میں ان کا بھلا چاہتی ہوں، دکھ میں نہیں دیکھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ  اگر کوئی انسان شریف خاندان کو مصائب سے نجات دلاسکتا ہے تو وہ میں ہوں،خاتون کا کہنا تھا کہ اگر یہ مجھ تک پہنچ  سکتے ہیں تو ان کے حق میں ایک سو ایک فیصد پہتر ہے، ایک سوال کے جواب میں خاتون نے بتایا کہ میں نماز پڑھتی ہوں کو ئی لمبے چوڑے وظائف بھی نہیں کئے،ان کا کہنا تھا کہ میں آج تعزیت کیلئے آئی ہوں میں جن کا بھلا چاہتی ہوں ان کو دکھ میں نہیں دیکھ سکتی۔

خاتون نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز مجھے یہاں ملتی ہیں تو میں ان کو کچھ نہیں بتا ؤں گی جیل سے نکلنے میں اُن کی  مدد کروں گی تمام لوگوں نے اُن کو جو گھیرا ہوا ہے ان کے شکنجے اور شر سے نجات دلاؤں گی، نہیں اللہ دلائے گا۔

مزیدخبریں