شاہین عتیق: غیرمعیاری بسکٹ کھانےسے بچی کی طبیعت خراب، اے اےشاپنگ مال کامالک15اکتوبرکو صارف عدالت میں طلب ،صارف عدالت میں بچی کےوالد سلمان سلیم نے 100ملین ہرجانےکادعوی دائرکیا،بسکٹ کھانےسےبچی کےجسم پردانےنکل آئے،ہسپتال داخل کرناپڑا۔
تفصیلات کےاے اے شاپنگ مال سے غیر معیاری بسکٹ کھانے پر بچی کے جسم پر دانے نکل آئے ، بچی کے والد سلمان نے عدالت میں اے اے مالک کے خلاف 100ملین ہر جانے کا دعوی دائرکیا گیا ہے ، بچی کے والد کا کہنا تھا کہ نا قص بسکٹ کھانے سے میری بچی کی طبیعت خراب ہو ئی ہسپتال میں ایک ہفتہ زیر علاج رہی جس کے بعد گھر لایا گیا۔
متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اے اے شاپنگ ما ل اور ناقص بسکٹ بنا نے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جا ئے ، جس پر عدالت نے اے اے شابنگ مال کے مالک کو 15اکتوبر کو عدالت طلب کر لیا ہے ۔