لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے حزب اللہ کے اسرائیل کے اندر فوجی تربیت گاہ کی طعام گاہ پر ڈرون حملہ کے بعد بڑھی ہوئی کشیدگی کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بیروت میں اسرائیلی حملوں کو کم کرنے کی ضمانت دی ہے۔
نجیب میقاتی کے پریس آفس سے منگل کے روز ایک فوٹو پر مشتمل ہینڈ آؤٹ ریلیز کیا گیا ہے جس میں نجیب میقاتی کو 11 اکتوبر 2024 کو بیروت میں پریس کے نمائندوں کے روبرو ایک بیان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نجیب میقاتی نے الجزیرہ نیوز کو بتایا کہ انہیں "امریکی ضمانتیں مل گئی ہیں" کہ بیروت میں اسرائیلی حملے کم کیے جائیں گے۔
اس سے پہلے اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے حالیہ دنوں میں رپورٹ کیا کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں میں کمی کی ہے۔ ان رپورٹوں کو اسرائیلی حکام نے مسترد کر دیا تھا اسرائیلی حکام کا اصرار ہے کہ یروشلم کو ضرورت کے مطابق کام کرنے کی آزادی برقرار ہے۔
میقاتی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت جنگ بندی اور "اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کا نفاذ" چاہتی ہے، جس کے لیے دریائے لطانی کے جنوب میں حزب اللہ کی موجودگی کو ختم کرنے کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ ایک جانب بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی تعداد واقعی کم ہو چکی ہے دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیل کے آپریشنز میں مزید توسیع کی علامات سامنے آ رہی ہیں جن سے اسرائیل کے نگراں وزیر اعظم میقاتی کے اس بیان میں دی گئی اطلاع کی واقعاتی تصدیق ہوتی ہے کہ اب بیروت اسرائیل کے حملوں کا مرکز نہیں رہے گا۔