خواتین پرتشدد کی سزا 3سال ،10لاکھ جرمانے کی تجویز، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال 

15 Oct, 2024 | 10:26 PM

 سٹی 42:خواتین پرتشدد کی سزا 3سال ،10لاکھ جرمانے کی تجویز   اور دوسری بار تشدد ناقابل ضمانت جرم سمجھا جائیگا۔ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2016میں ترمیم کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال  کردی گئی ۔6 ماہ میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں گھریلو تشدد کی 75ہزار سے زائد شکایات ملیں۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین پرتشدد کی روک تھام کیلئے احسن اقدا م  کرتے ہوئے ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2016میں ترمیم کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی ۔سمری میں خواتین پرتشدد کے واقعات پر 3سال سزاجبکہ 10لاکھ جرمانے کی سزا کی تجویز ہے،اگر کوئی شخص دوسری بار تشدد کا مرتکب ہو تو ،ناقابل ضمانت جرم سمجھا جائیگا،سمری میں بتایا گیاہےکہ 6 ماہ میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں گھریلو تشدد کی 75ہزار سے زائد شکایات ملی ہیں،قوانین میں سقم پر خواتین کی شکایات پر صرف 6فیصد مقدمات درج ہوئے۔پولیس کے مطابق قوانین میں ترمیم کے بعد خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ کیلئے ہرقانونی اقدام اٹھا رہا ہے

مزیدخبریں