ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھلیٹس ملیحہ علی نےا یشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز  میڈل جیت لیا 

ایتھلیٹس ملیحہ علی نےا یشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز  میڈل جیت لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور گیریژن یونیورسٹی کی طالبہ ملیحہ علی نے  کاسڈ 6ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں   برانز میڈل جیت لیا 

لاہور گیریژن یونیورسٹی کی طالبہ ملیحہ علی نے انڈونیشیا کے شہر ٹنگرنگ میں منعقدہ کاسڈ 6ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانزمیڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ملیحہ نے 73 کلوگرام کیٹیگری میں 275 کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا، جن کا تعلق بھارت، ازبکستان، ملائیشیا سمیت مختلف ممالک سے تھا۔ یہ مقابلے انڈور اسٹیڈیم اسپورٹس سینٹر میں منعقد ہوئے۔پاکستانی 16 رکنی دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل ذیشان اسلم کر رہے تھے۔ ملیحہ کی یہ جیت نہ صرف ان کی یونیورسٹی بلکہ ملک کے لیے بھی فخر کا باعث ہے اور نوجوان ایتھلیٹس کے لیے ایک روشن مثال ہے

انڈونیشا میں کھیلی جانے والی  چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبہ ملیحہ  علی  نے 73کلو گرام کیٹیگری میں  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ملیحہ علی کا تعلق ہنزہ گلگت بلتستان سے ہے۔  ملیحہ علی کی بہن  نبیہہ علی بھی  تیکو چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے اور وہ  دوسری کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں ۔

 لاہور گریژن یونیورسٹی  کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملیحہ امتیاز کی کامیابی ہمارے ادارے کا طرہ امتیاز ہے ۔  ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ کی 73کلو گرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتنے پورے سٹاف کی طرف سے باصلاحیت طالبہ کو مبارک باد  دیتے ہیں  ۔ یہ کامیابی وطن عزیز کے عالمی وقار اور گلگت بلتستان کی عزت میں اضافےکا موجب بنی ہے۔