سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلاول ہاؤس پہنچ گئے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور خطے کے استحکام میں معاون ہوگا،
پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل تھے ۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو اور ناصر محمود سومرو ،کامران مرتضی، مفتی ابرار، مولانا اسجد محمود، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی شامل تھے