سٹی 42:پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح چینی وزیر اعظم اورپاکستانی وزیر اعظم نے کل کیا ہے ۔نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور جدید ائیر پورٹ ہے ۔
پاک چین اقتصادی راہداری جسے سی پیک کہا جاتا ہے اس سے منسلک اہم منصوبہ نیو گوادار انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہے جو اس وقت ملک کا سب سےبڑا ائیر پورٹ کہلاتا ہے ۔اس کو جدید بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس کی تعمیر کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا۔اس کا ورچوئل افتتاح گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعظم چین لی چنگ نے کیا۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدید چینی ڈیزائن اور تعمیراتی معیار کے مطابق 4 ہزار 300 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا جس کی تعمیر پر ایک ہزار سے زائد پاکستانی اور 200 سے زائد چینی انجینئرز اور ورکرز نے حصہ لیا ۔ یہ ائیرپورٹ گوادر بندرگاہ سے محض 26 کلو میٹر کے فاصلے پر گوردانی ایریا میں بنایا گیا ہے ۔
پاک چین کے اشتراک سے بننے والے ائیر پورٹ کی لاگت 55 ارب روپے سے زائد ہے ۔ اس کا رن وے 3 ہزار 800 میٹرلمبا اور 45 چوڑا ہے ۔14 ہزار اسکوائر میٹر پر بین الاقوامی معیار کا جدید ٹرمینل دو حصوں میں منقسم ہے ۔ جس میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ٹرمینلز ہیں ۔ ائیرپورٹ پر ائیر بس A300 بوئنگ B747 سمیت دیگر طیاروں کی لینڈنگ سہولت حاصل ہوگی۔ اس ائیر پورٹ سے چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے دیگر ممالک میں فضائی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا
پاکستان سول ایوی ایشن کے ماتحت اس ائیرپورٹ پر ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ تجارتی سرگرمیوں سے بھی بحری اور زمینی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے ہزاروں افراد بھی روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے۔گوادر بندرگاہ بھی قریب ہے جہاں سے تجارت ہوگی اسلیے گوادر بزنس حب بنے گا