5سال سے 9 سال کے سکولوں کے بچوں کی سکریننگ کے لئے باقاعدہ حکمت عملی تیار کرلی ہے؛ خواجہ عمران نذیر

15 Oct, 2024 | 07:38 PM

زاہد چوہدری : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے یونیورسٹی آف گلاسگو کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ بچوں، ماؤں کی نیوٹریشن، فیملی پلاننگ، زچہ بچہ کی صحت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا 9 سال تک کے سکول جانےوالے بچوں کی سکریننگ پر کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے یونیورسٹی آف گلاسگو،کے وفد نے پروفیسر چارلٹ رائٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب بھی موجود تھی۔ملاقات کے دوران بریسٹ فیڈنگ، بچوں، ماؤں کی نیوٹریشن، فیملی پلاننگ، زچہ بچہ کی صحت کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب میں صحت مند معاشرہ کا قیام وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن ہے۔5سال سے 9 سال کے سکولوں کے بچوں کی سکریننگ کے لئے باقاعدہ حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ماں کا دودھ بچوں کا بنیادی حق ہے، بنیادی حق سے محروم کرنا قابل مذمت ہے۔ بریسٹ فیڈنگ، فیملی پلاننگ اور نیوٹریشن کو کریکولم کا باقاعدہ حصہ بنایا جارہا ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کے وفد نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق اور سپیشل سیکرٹری عون عباس بخاری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں