سٹی42: امریکی فوج نے تھیڈ میزائل ڈیفینس سسٹم کے اجزا کو اسرائیل منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
ممکنہ ایرانی میزائل حملہ کو روکنے کے لئے " ٹرمیںل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس" (THAAD) کو اسرائیل منتقل کرنے اور اسے امریکی فوجی ماہرین کے زریعہ آپریٹ کرنے کی اطلاع 13 اکتوبر کو اسرائیل کی بعض نیوز آؤٹ لیٹس میں سامنے آئی تھی۔ چودہ اکتوبر کو امریکہ کی انتظامیہ نے اس اہم تزویراتی ڈیویلپمنٹ کی رسمی تصدیق کر دی تھی۔
مثال کے طور پر: امریکی فوج نے مارچ 2019 کو اسرائیل میں THAAD میزائل دفاعی نظام تعینات کیا۔ (یو ایس آرمی یورپ)
پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوجی اہلکاروں کی ایک پیشگی ٹیم اور ٹرمیںل ہائی-ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) بیٹری کو چلانے کے لیے ضروری ابتدائی اجزاء کل اسرائیل پہنچ گئے۔
رائڈر کا کہنا ہے کہ اضافی امریکی فوجی اہلکار اور THAAD بیٹری کے پرزے آنے والے دنوں میں اسرائیل پہنچتے رہیں گے۔
رائڈر کا مزید کہنا ہے کہ فضائی دفاعی بیٹری مستقبل قریب میں مکمل طور پر کام کرنے کے قابل ہو جائے گی، لیکن سیکورٹی خدشات کی وجہ سے درست ٹائم لائن پر بات نہیں کی جائے گی۔ اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکہ تھیڈ میزل ڈیفینس سسٹم میں استعمال ہونے والے کتنے میزائل اسرائیل منتقل کرے گا، محض قیاس آرائی ہے کہ ان میزائلوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے کونکہ ایران کا گزشتہ میزائل حملہ جو دنیا میں میزائلوں کے کسی بھی حملہ سے حجم میں بہت بڑا تھا 200 کے لگ بھگ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ کیا گیا تھا، اس حملے کے بعد ایراین کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے جمعہ کے پبلک خطاب میں مستقبل میں اسرائیل پر اس سے بھی بڑے اور ہمہ گیر میزائل حملے کی وارننگ دی تھی، اس وارننگ کو ایران کی جانب سے اعلیٰ ترین سطح پر کئی بار دہرایا جا چکا ہے جس کے بعد یہ اہم پیش رفت سامنے آئی کہ امریکہ نے اپنا یونیک ہائی ایلٹیٹیوڈ میزل ڈیفینس سسٹم اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔
پینٹاگون کے عہدیدار نے آج منگل کے روز یہ بھی کہا کہ "اسرائیل میں THAAD بیٹری کی تعیناتی اسرائیل کے دفاع اور اسرائیل میں امریکیوں کو ایران کے کسی بھی بیلسٹک میزائل حملے سے بچانے کے لیے امریکہ کے عزم کو واضح کرتی ہے۔"
مبصرین نے نشاندہی کی ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں بہت بڑا اضافہ کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد کر رہا ہے جس کے تناظر میں تھیڈ ڈیفینس سسٹم کی اسرائیل منتقلی کئی جہتوں میں اپم تزویراتی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
تھیڈ سسٹم کی دو امتیازی خصوصیات میں سے ایک انتہائی بلندی پر میزائل کو روکنے کے صلاحیت اور دوسری نسبتاً زیادہ اہم خصوصیت دو سو کلومیٹر دور سے خطرہ کا سبب بننے والے میزائل کو ڈیٹیکٹ کرنے والا ریڈار سسٹم ہے۔ اس میزائل سسٹم کو امریکہ نے جنوبی کورا اور عارضی طور پر رومانیہ میں انسٹال تو کیا لیکن اب تک اسے کسی جنگ میں استعمال کرنے کی نوبت نہیں آئی تھی۔