محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ادویات و دیگر سامان کی ادائیگی روک دی 

15 Oct, 2024 | 07:24 PM

 زاہد چوہدری: محکمہ پرائمری ہیلتھ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔گزشتہ مالی سال میں ادویات ودیگر سامان خریداری کے بقایاجات کی ادائیگی روک دی۔ اربوں روپے کی ادائیگیاں رُکنے سے ادویات فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی  پریشان ہیں
 گزشتہ مالی سال میں ادویات ودیگر سامان خریداری کے بقایاجات کی ادائیگی روک دی  گئی ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران خریدی گئی ادویات و دیگر سامان کے بقایاجات کی ادائیگی نہ کی جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی محکمہ پرائمری ہیلتھ کو ٹھوس وجوہات سے آگاہ کرکے رواں سال کے بجٹ سے کی جاسکے گی ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے اربوں روپے کی ادائیگیاں روکنے سے ادویات فراہم کرنے والی کمپنیاں پریشانی سے دوچار ہوگئی ہیں اور پچھلے پیسے نہ ملنے سے کمپنیوں کی جانب سے رواں سال کے دوران ادویات کی فراہمی بھی  دشوار ہوگئی ہے ۔ 

مزیدخبریں