ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے حملے سے  اسرائیل کا نا قابل تصور مالی نقصان ہوا

Iran's attack on Israel , civilian damages
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ایران کے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر 181 بیلسٹک میزائلوں کے مسلسل حملے میں اسرائیل کی ائیر فورس کی تنصیبات اور دیگر فوجی تنصیبات کا نقصان ہوا یا نہیں، اسرائیل کی انشورنس کمپنیوں کا بھٹہ ضرور بیٹھ گیا کیونکہ شہریوں نے نقصانات کے جو کلیم بھیجے ہیں ان کی مالیت  53 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے  میں اسرائیل کے شہریوں کا جانی نقصان  نہ ہونے کے برابر ہوا تاہم میزائلوں کو فضا میں تباہ کئے جانے کے بعد ان کے ٹکڑے شہری علاقوں میں مکانوں اور  کمرشل عمارتوں پر گرنے سے عمارتوں کا نقصان ہوا جس کی نشاندہی انشورنس کلیمز سے ہوئی ہے۔س میں اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیل کی فوج نے ایرانی حملے س کے نقصانات کی مالیت کے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں مگر سویلین نقصانات کے حوالے سے لگ بھگ 2500 اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں۔


اسرائیلی میڈیا کے مطابق  تل ابیب شہر کے او پر سب سے زیادہ میزائل تباہ کئے گئے، ان میزائلوں کے ٹکڑے نیچے رہائشی اور کمرشیل بلڈنگز پر گرنے سے   تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا  جس کی نشان دہی اب تک انشورنس کمپنیوں کو ملنے والے انشورنس کے کلیمز سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 

 حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملہ ایک سال پہلے غزہ جنگ کے آغازکے بعد سے سب سے مہنگا حملہ ہے۔