ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کلین  اپ آپریشن ،40 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا دیا گیا 

لاہور کلین  اپ آپریشن ،40 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا دیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان :وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شہر لاہور میں آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔ گزشتہ 7 روز میں 40 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا دیا گیا۔
خصوصی آپریشن میں 600 سے زائد اوپن سپیس اور اوپن پلاٹس کی کلیئرنس مکمل کر لی گئی۔سی ای او بابر صاحب دین نے  فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ  کی اور مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔ کینال روڈ، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو کا  بھی دورہ کیا ۔ سروس  لائنز پر خصوصی صفائی ایکٹیویٹی کی ہدایت کی ۔ شیخ زید ہسپتال، جناح ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال کے گرد صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹھوکر چوک، رائیونڈ روڈ، اڈا پلاٹ، پائن ایونیو پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
سی ای او  ایل ڈبلیو ایم سی نے  ہدایت کی کہ پی ایچ اے کے ساتھ مل کر تمام گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائی جائے، کینال روڈ پر موجود تمام پیڈسٹرین بریجز کی صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے