فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آمد

15 Oct, 2024 | 03:57 PM

زاہد چودھری: معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آمد، فرحت نائیک کی فیکلی ممبران اور طالبات کے ساتھ خصوصی علمی اور فکری نشست.

تقریب میں اہلیہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر شمسہ ہمایوں,پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر عالیہ،پروفیسر نغمانہ لطیف سمیت 500 سے زائد طالبات کی شرکت کی۔
علمی اور فکری خطاب کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا،طالبات نے فرحت نائیک کو گلدستہ ، فیکلٹی ممبران نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ 

فیکلٹی ممبران کا کہناتھا کہ علمی اور فکری خطاب سے بہت علم حاصل ہوا ہے، فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آمد پر انتہائی خوش ہیں۔

مزیدخبریں