پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ اوگر نے اہم سفارش کردی

15 Oct, 2024 | 03:40 PM

اویس کیانی/اشرف خان:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، اس پر اوگر کی جانب سے اہم سفارش کی گئی ہے, دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے پرافٹ مارجن بڑھانے کا مطالبہ، پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں سو فیصد کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے اضافہ ہوگا،اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائداضافے کی سفارش کر دی،وزیراعظم کی منظوری کے بعدوزیرخزانہ آج قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے اضافہ ہوگا۔

 ڈیلرز نے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیلز پر مارجن میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 17 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین اوگرا کو ہنگامی خط لکھ دیا، پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ڈیلرز مارجن میں حالیہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے او ایم سی کے نئے مارجن میں 1 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ تجویز کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین کے خط میں صاف لکھا ہے کہ فی لیٹر 17 روپے ڈیلرز مارجن کے مطالبے میں ڈیجیٹلائززیشن شامل نہیں ہوگی ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عبدالسمیع خان نے چیئرمین اوگرا کو ہنگامی خط لکھا۔

مزیدخبریں