ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان اکرم راجہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

 سلمان اکرم راجہ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سلمان اکرم راجہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئیں،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ لودھی نےمقدمات کی تفصیلات رجسٹرار آفس میں جمع کروائیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے خلاف پنجاب کے تھانوں میں ٹوٹل 8 مقدمات درج ہیں ، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے خلاف لاہور میں 6 اور 2 اٹک میں مقدمات درج ہیں۔
سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے مقدمات کی تفصیلات کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے،جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔