پی ٹی آئی کے 30 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور

15 Oct, 2024 | 02:20 PM

جمال الدین: پانچ اکتوبر کو لاہور میں احتجاج ،پولیس پر پتھراؤ ،تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 30 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید فیصلہ سنایا،محمد اسامہ نیازی ،نعیم اللہ خان،حسن خان ، موسیٰ خان،نادر گل ،تبسم عباس،زوہیب خان ،بشارت علی،حیات اللہ ،رانا شیراز،قاسم الیاس ،ابرار خان،ضیا شیر علی ،سجاد امین ،اویس خان اور جمعہ خان سمیت دیگر کی ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے رہائی کے لئے ملزمان کو 2،2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کئے،۔

مزیدخبریں