ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کی لائبریریوں کی بحالی اور جدید ریڈنگ سہولیات کا آغاز

محکمہ بلدیات کی لائبریریوں کی بحالی اور جدید ریڈنگ سہولیات کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر :محکمہ بلدیات نے اپنے زیر انتظام لائبریریوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت محکمہ آرکائیو تمام بلدیاتی لائبریریوں کو نئے اور جدید کتب فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی ثقافتی اور تعلیمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مزید برآں، محکمہ آرکائیو پارکوں میں ریڈنگ کارنرز قائم کرے گا، جہاں اخبارات اور کتابیں رکھی جائیں گی تاکہ لوگ آرام سے مطالعہ کر سکیں۔ اس پروگرام میں پی ایچ اے کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

محکمہ آرکائیو والڈ سٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر تاریخی عمارتوں پر بھی ریڈنگ کارنرز بنائے گا، تاکہ تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو مطالعے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

سینئر سٹیزن کے لیے ایک خاص پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت انہیں گھروں میں کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں مطالعے کا موقع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ تمام اقدامات ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہیں اور مقامی کمیونٹی کی ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔


 

Ansa Awais

Content Writer