سعید احمد : اکتوبر کے پہلے 14 روز میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی جانب سے ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران 16,834 مسافروں نے اپنے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کرائی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرینوں میں سہولیات کی کمی اور گھنٹوں تاخیر نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں نے ریلوے فنڈ سے 4 کروڑ 14 لاکھ 26 ہزار 517 روپے کی ری فنڈنگ کرائی۔ خاص طور پر ای ٹکٹنگ کے ذریعے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی ہے۔
مسافروں کی جانب سے مسلسل گھنٹوں کی تاخیر کی شکایات کے پیش نظر، یہ صورتحال پاکستان ریلوے کے انتظامی نظام کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سہولیات کو بہتر بنائیں اور بروقت خدمات فراہم کریں۔