ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کئے جانے پر شاہین آفریدی کا اہم ٹویٹ

ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کئے جانے پر شاہین آفریدی کا اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی پیسر شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگیا، دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے بابر اعظم، نسیم شاہ  اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت 4 ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آسکیں تاہم شاہین آفریدی نے 14 اکتوبر پیر کے روز ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 فاسٹ بولر نے لکھا کہ 'پاکستانی ٹیم کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں، ایک طاقتور کم بیک کی پوری امید ہے، ہم سب ٹیم کے ساتھ ہیں'۔