عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی میں ذہنی صحت کے عالمی دن پر آگاہی واک، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ داود، اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
پنجاب یونیورسٹی میں ذہنی صحت کے عالمی دن پر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ داود، اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ذہنی صحت سے متعلق عبارات درج تھیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معاشی سماجی و جذباتی مسائل کا سامنا ہے،اللہ پر توکل ہو تو ذہنی تناو کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں سٹریس سے نمٹنے کے لئے علاج کی سہولیات موجود ہیں، ذہنی بیماریوں کا علاج کرواتے ہوئے جھجکنا نہیں چاہئیے، سنٹر کے سٹوڈنٹس اپنی ڈگری کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کریں اور ذہنی صحت سے متعلق طلباء و طالبات معاشرے میں آگاہی پیدا کریں۔