اداکارہ دانیہ نے پہلے شوہر سے طلاق کیوں لی؟ راز فاش کردیا

15 Oct, 2024 | 12:44 PM

ویب ڈیسک:حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے لیکن پہلی طلاق میرے لیے مشکل تھی۔

دانیہ انور نے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن جب طلاق لی تو احساس ہوا کہ یہ میرے لیے مشکل عمل تھا۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب طلاق کا فیصلہ کیا تو اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ میں طلاق لے رہی ہوں، مگر جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ اب میں نے ایک فیصلہ لے لیا ہے تو اس پر پوری طرح قائم رہوں۔

دانیہ انور کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سکون کے لیے طلاق لی اور مجھے اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، طلاق سے صرف مجھے سکون نہیں ملا بلکہ میرے ارد گرد کے لوگ بھی سکون میں آ گئے، ابتداً کچھ چیزیں نظر آئیں لیکن سوچا کے وقت کے ساتھ بچے ہونے کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن چیزیں ٹھیک ہونے کی بجائے بگڑتی چلی گئیں۔

دانیہ انور نے بتایا کہ سابق شوہر شادی سے پہلے منشات کا عادی نہیں تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ منشیات کا عادی ہوتا چلا گیا، نشے کے علاوہ وہ مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنانے لگا۔

مزیدخبریں