ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے میٹر ریڈرز کی کام چھوڑ ہڑتال

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے میٹر ریڈرز کی کام چھوڑ ہڑتال
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : سوئی ناردرن گیس کمپنی کے میٹر ریڈرز کاکام چھوڑ ہڑتال کا اعلان،مطالبات کے حق میں ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیدیا۔

 سوئی ناردرن گیس کمپنی کے میٹر ریڈرز نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ میٹر ریڈرز نے مطالبات کے حق میں ہیڈ آفس کشمیر روڈ کے سامنے دھرنا دیدیا۔احتجاج میں مختلف ریجنز سے میٹر ریڈرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔میٹر ریڈرز کا کہنا تھا کہ 25 سال سے ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں، لیکن میڈیکل الاؤنس تک نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور میڈیکل الاؤنس ہمارے مطالبات میں شامل ہیں۔ احتجاج کرنے پر دھمکایا جا رہا ہے، مطالبات پورے نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی یا گورنر ہاؤس احتجاج کریں گے۔ میٹر ریڈرز کا مزید کہنا تھا کہ نوکری سے نکالنے پر فیملی اور بچوں کیساتھ احتجاج کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer