ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں

 مریم نواز نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر پلاٹ فائل بیچنے پر پابندی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو اس معاملے پر 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی اداروں کے درمیان باہمی اشتراک کے ساتھ جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ کو لاہور شاپ اینڈ ڈراپ ٹرام وے کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ ٹرام 8.2 کلومیٹر طویل ہوگی اور کلمہ چوک، مین بلیوارڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ اور دیگر اہم علاقوں سے گزرتی ہوئی چلائی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پانچ ٹرامیں بیک وقت چلائی جائیں گی، اور ہر اسٹاپ پر ہر دو منٹ کے بعد ٹرام دستیاب ہوگی۔

کریم بلاک سے موٹر وے تک خصوصی روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ داتا نگر فلائی اوور کی خستگی کے پیش نظر اسے گرانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری اسٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیا گیا، جس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ایل ڈی اور دیگر اہم ارکان موجود تھے۔

Ansa Awais

Content Writer