ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں 2ہفتے باقی رہ گئے

سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں 2ہفتے باقی رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: صدر سمیت 6 مختلف عہدوں کے لئے 17 امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سےمتعلق اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پرسوں تک واپس لےسکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اکتوبر کو جاری کی جائے گی،صدرِ کے عہدے کے لئے دو اُمیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،انڈیپنڈنٹ گروپ کے میاں رؤف عطاء صدارت کے امیدوارہونگے۔
پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ ہوں گے،دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے،سیکرٹری کیلئے سیلمان منصور ،ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،سیکرٹری کے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے۔
پنجاب سے نائب صدر کیلئے رانا بختیار ،رانا غلام سرور میں مقابلہ ہوگا، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی نائب صدور کے امیدوار ہیں،ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔
لاہور میں سپریم کورٹ کے 1404 وکلااپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،31اکتوبر کو صبح ساڑھے 8بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہوگی۔