زاہد چوہدری: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے.
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 128 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 875، رواں سال اب تک 3599 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 112 جبکہ لاہور سے 06 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
اٹک سے 02 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 03 کیس رپورٹ ہوئے،میانوالی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین اور ساہیوال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔