موسم کا حال بتانے والوں نے اہم خبر دے دی

15 Oct, 2024 | 09:54 AM

کومل اسلم/آئمہ خان: لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں بتدریج اضافہ جاری،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا، محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 186ریکارڈ کی گئی،دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 5 ویں اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،جوہر ٹاؤن 259،امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 193ریکارڈ کی گئی،ڈی ایچ اے 191،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 184ریکارڈ کی گئی،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،شہر میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیرہ نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 144 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزیدخبریں