چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی مشکل میں پڑ گئی

15 Oct, 2024 | 09:39 AM

سٹی42: چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے معاملے پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل اس قدر پیچیدہ ہو جائے گا،یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی ہے کہ بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں۔

لارڈ پیٹن آف بارنس کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر بننے کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے، یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گی۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق طلبہ کو امیدواران کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے، امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹرمینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی، ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

  آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا ہوگا۔

مزیدخبریں