فیصل ٹاون؛ ڈکیتی واردات میں شہری لاکھوں روپےنقدی،ایپل فونز سے محروم

15 Oct, 2024 | 08:49 AM

 فاران یامین: تھانہ فیصل ٹاون کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات,دو مسلحہ ڈاکووں نے شہریوں سے 77 لاکھ 55 ہزار لوٹ لئے.

تفصیلات کےمطابق ڈکیتی واردات کا واقعہ ریسٹ ان ہوٹل ماڈل ٹاون میں پیش آیا،مسلحہ ڈاکووں نے ہوٹل میں ٹھہرے مہمانوں سے 15 عدد موبائل فونز چھین لئے،چھینے گئے موبائل فونز میں 5 عدد ایپل، 3 عدد سیمسنگ، 2 انفینکس، نوکیا،ویو، اوپو، ریڈمی اور سونی شامل ہیں۔
ڈاکووں نے ایپل کا لیپ ٹاپ، لاکھوں مالیت کی چار عدد گھڑیاں اور 60 ہزار نقدی بھی لوٹ لیا،پولیس نے نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ڈاکو جاتے ہوئے ہوٹل میں نصب کیمروں کے ڈی وی آر بھی کے گئے۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون اسد شہزادکاکہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں،ملحقہ دکانوں اور گھر سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے، 

مزیدخبریں