حزب اللہ کے حملے میں مرنے والے چار اسرائیلی فوجیوں کی تصویریں سامنے آ گئیں

15 Oct, 2024 | 12:09 AM

Waseem Azmet

سٹی42: اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں  مرنے والے چاروں  فوجیوں کی عمریں 19  سال تھیں۔ ان کی تجہیز و تکفین آج شام ہوئی، دو  کی  کل منگل کی صبح  تجہیز و تکفین کی جائے گی۔

آج پیر کے روز اسرائیل کی فوج نے اتوار کی شب شمالی وسطی اسرائیل میں بنیامینا کے قریب گولانی کے تربیتی اڈے پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں مارے گئے چار فوجیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان کے نام یہ تھے:

سارجنٹ عمری تماری، عمر  19 سال، ان کا تعلق  مزکریت بتیا سے۔
سارجنٹ ٹوبہ زنگریا سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ یوسف ہیب۔
سارجنٹ یوو اگمون، عمر 19، ان کا تعلق  بنیامینا، گیوات اڈا سے۔
سارجنٹ ایلون امیتے، عمر 19 سال، ان کا تعلق  راموٹ نفتالی سے۔

حزب اللہ کے اس حملے میں مزید 58 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 40  پیر کی صبح  تک ہسپتال میں داخل تھے۔ ایک سرکاری تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون نے اڈے کو اس وقت نشانہ بنایا جب فوجی  ایک میس ہال میں رات کا کھانا کھا رہے تھے۔

اوپر تصویر میں آئی ڈی ایف  کے گولانی بیس پر ڈرون حملے میں مارے جانے والے سارجنٹ  یوسف ہیب کےجنازے سے پہلے فوجی  اپنے ساتھی کو اعزاز کے ساتھ دفنانے  کیلئے جمع ہیں۔ 14 اکتوبر 2024 کو شمالی اسرائیل کے توبہ زنگریا کے قبرستان میں  سارجنٹ یوسف ہیب کی تجہیز و تکفین  سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی

مزیدخبریں