سٹی42: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آج سالگرہ ہے۔ بنگلور میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بابر اعظم کی سالگرہ ہوٹل کے کمرے میں منائی۔
سالگرہ کی اس سادہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم، کوچ اور ایک مہمان کے سوا کسی کو شریک نہیں کیا گیا۔ کپتان نے سادگی سے کیک کاٹا اور اس کا ایک ٹکڑا اٹھا کر اپنے دوست کھلاڑی حارث کے منہ میں ڈالنے کے لئے ہاتھ بڑھایا اور پھر کپتان نے دوست کے ساتھ پرینک کر دیا۔
بابر اعظم نے اپنی سویٹ برتھ ڈے کا کیک سب سے پہلے کس کو کھلایا، یہ منظر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
قومی کپتان بابر اعظم آج 29 سال کے ہو گئے ہیں۔
کپتان 15 اکتوبر 1994 کو لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ میں پیدا ہوئے تھے۔۔
بابر اعظم اب تک 49 ٹیسٹ، 111 ون ڈے اور 104 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،،،بابراعظم نے ٹیسٹ میں 3772، ون ڈے میں 5474 اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 3485 رنز بنارکھے ہیں،،قومی کپتان ان تک 31 انٹر نیشنل سنچریاں اور 85 انٹر نیشنل نصف سنچریاں سکور رکھی ہیں۔
بابر اعظم کی سالگرہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے ایکس آفیشل اکاونٹ سے خوبصورت کیپشن کے ساتھ سالگرہ کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔
ہم اپنے کپتان کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔
@babarazam258
بنگلورو کے ٹیم ہوٹل میں سالگرہ ????✨