کوئٹہ میں طویل وقفہ کے بعد  بارش، موسم بدل گیا

15 Oct, 2023 | 08:43 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: ضلع  کوئٹہ  اور اسکے مضافات میں طویل عرصے کے بعد پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے موسم سرد ہوگیا۔  لورالائی کے گردونواح کے علاقوں درگئی کدیزئی اورمرتت  میں بھی بارش اور شدید ژالہ باری ہو رہی ہے۔
لورالائی میں ژالہ باری سے گوبھی۔ٹماٹر اور پیاز کی پنیری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
لورالائی شہر میں گہرے بادلوں کا راج ہے اور موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے۔
 قلعہ سیف اللہ / کان مہترزی میں بھی اتوار 15 اکتوبر کو ہلکی بارش شروع ہو گئی جبکہ قلعہ سیف اللہ شہر میں یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

بارش سے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے جبکہ موسمی بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں