نوازشریف کا استقبال؛ ملاکنڈ سے لیگی کارکنوں کا قافلہ لاہور کیلئے پیدل روانہ

15 Oct, 2023 | 08:24 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کے استقبال اور مینارپاکستان جلسہ میں شرکت کیلئے مالاکنڈ سے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کا پیدل قافلہ لاہور روانہ ہوگیا جو چار روز میں سفر مکمل کرکے لاہور پہنچ جائیں گے۔ پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پھول نچھاورکرکے قافلے کو رخصت کیا۔
میاں نوازشریف کی چار سال بعد پاکستان آمد پر ان کے استقبال اور مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کیلئے مالاکنڈ سے چھ رکنی قافلہ لاہور روانہ ہوگیا ہے۔ مالاکنڈ سے نوجوانوں اور بزرگوں پر مشتمل یہ قافلہ پیدل مارچ کرکے چار روز میں لاہورپہنچ پہنچنے کے لئے پر امید ہے۔ ان کارکنوں کاکہناتھاکہ پیدل مارچ کا مقصد اپنے قائد سے بے پناہ محبت کااظہاراورپوری قوم کو دعوت ہے کہ وہ بھی محسن پاکستان کے استقبال کی تقریب میں شریک ہوں۔ ان کارکنوں کے چھ رکنی قافلہ کی روانگی سے قبل دعائیہ تقریب ہوئی اور  ان کو رخصت کرتے وقت مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسجاداحمد خان نے ان پرپھول نچھاور کئے۔

مزیدخبریں