ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ کا کردار بدنام انسانی سمگلر آخرکار پکڑاگیا

Human Trafficking, FIA, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد اقبال: گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے بدنام انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی اے کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہونے والی اس گرفتاری کو انسانی سمگلنگ روکنے کے حوالہ سے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم شہزاد احمدکے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا شمار انتہائی خطرناک عادی مجرموں میں ہوتا ہے اور وہ سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے اٹلی بھجواتا تھا۔

حال ہی میں ملزم نشہزاد نے سانول اور عاشق حسین کو 29 لاکھ کے عوض لیبیا بھجوایا تھا۔ یہ دونوں نوجوان یونان کشتی حادثہ میں جان بحق ہو گئے تھے۔ کشتی حادثہ کے بعد سے ملزم شہزاد کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جا رہی تھی لیکن وہ اپنی عیاری کے سبب گزشتہ کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مسلسل غچہ دے کر گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔