عامر شہزاد: مراد سعید کی گرفتاری کیلئے اس کےسالےکےگھرپرچھاپہ مارا گیا،مرادفرار،کئی ساتھی گرفتار ہوگئے۔
پشاور پولیس نے ڈی ایچ اے پشاورمیں سابق وفاقی وزیرمراد سعید کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اس کے سالے کے گھرپر چھاپہ مارا۔مراد سعید موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملازمین کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کو اسد الیاس ولد محمد الیاس کی رہائش گاہ پر مراد سعید کی موجودگی کی اطلاع تھی۔خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے میں مراد سعید کے سالے اسد الیاس کے گھرپر چھاپہ مارا گیا۔ گھرپرموجود اسد الیاس،خواتین اور دیگر افراد نے مزاحمت شروع کردی جس کے نتیجے میں مراد سعید فرارہوگیا،۔پولیس نے اسد الیاس،ملازمین محمد ارسلان اورعزیزالرحمن کوگرفتارکرلیا اورمقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں تینوں ملزمان سمیت دو خواتین مسماۃ(ع)الیاس اور مسماۃ(ع)الیاس بھی نامزد،ہو گئیں۔ تاہم خواتین کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ گرفتار ہونے والےتینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان پر عائد کئے گئے الزامات کے عدم ثبوت اور بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار ی کرنے پر ملزموں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔