اسرائیل میں اب تک 29 امریکی مارے گئے،محکمہ خارجہ کابیان

15 Oct, 2023 | 03:14 AM

 سٹی42: امریکہ کےمحکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد سے اب تک 29 امریکی مارے گئے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکہ کےمحکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

صحافیوں کے متعدد سوالات کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ کسی "امریکی شہری کی موت کے حالات یا مرنے والوں کی شناخت کے بارے میں مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ ان 15 امریکی شہریوں کے بارے میں بھی آگاہ ہے جن کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت ان کگمشدہ امریکیوں کےٹھکانے کا تعین کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور یرغمالیوں کے بحران کے ہر پہلو پر اسرائیلی حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں