سٹی42:حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں ہفتہ کے روز مزید 14 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیل کی فوج نے حماس کے ساتھ جنگ میں مرنے والے مزید 14 فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔
اسرائیل کی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے روز سے ہفتہ 14 اکتوبرکے روز مزید 14 فوجیوں کے مرنے کے بعد ایک ہفتے مین اسرائیل کے مرنے والے فوجیوں کی تعداد 279 ہو گئی۔ اسرائیلی ڈیفینس فورس کے مطابق مرنے والوں میں سے زیادہ تر غزہ کے بارڈر پر جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔