خواتین سمیت 30قیدیوں کی رہائی کےاحکامات جاری

15 Oct, 2022 | 09:22 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی) ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔معمولی جرائم میں ملوث 2خواتین سمیت 30قیدیوں کی رہائی کےاحکامات جاری کردیئے۔
  ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے شہر کی دونوں جیلوں کا دورہ کیا ۔کیمپ جیل کے دورے پر سپرنٹنڈنٹ چوہدری علی اکبرنے بریفنگ دی۔معزز جج نے کیمپ جیل سے 23قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

کوٹ لکھپت جیل کے دورے پرسپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف نے دورہ کرایا۔معزز جج نے کوٹ لکھپت جیل سے2خواتین سمیت 7 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔معزز جج نے دونوں جیلوں کی بیرکس،ہسپتال،کچن ،فیکٹری اور سکول کا جائزہ لیا اورقیدیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا۔

مزیدخبریں