(علی ساہی)ٹیکس ڈیفالٹر اور مشکوک کاغذات والی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ, ٹیمپرڈ گاڑیوں کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق ٹمپرڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، سیکرٹری ایکسائز کی سربراہی میں ہائی پاور کمیٹی قبضے میں لی گئی، گاڑیوں کے استعمال کے متعلق فیصلہ کرےگی، گاڑی سرکاری استعمال میں آئے گی یا نیلام کرکے رقم خزانے میں جمع کرائی جائے۔
محکمہ ایکسائزنے دوسرے صوبوں کی طرز پر گاڑیوں کی بندش کے حوالے سے سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز کی منظوری کی سمری حکومت کو بھجوا دی،دوسرے صوبوں میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ٹمپرڈ گاڑیاں قبضے میں لے رہا ہے۔ حکومتی منظوری کے بعد ایکسائز روڈ چیکنگ کے دوران کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔