(ویب ڈیسک) اٹلی میں گزشتہ روز اڑان بھرتے ہی ایک بوئنگ 474-400 طیارے کا 100کلوگرام سے زائد وزنی ٹائر زمین پر گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ہوائی جہاز نے اٹلی کے جنوبی علاقے میں واقعے ٹرانٹو گروٹیگلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور فضاء میں بلند ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا ایک ٹائر ٹوٹ کر زمین پر آ گرا۔
طیارہ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر چارلیسٹن کے لیے روانہ ہوا تھا۔ طیارے کا گرنے والا ٹائر بعد ازاں ایئرپورٹ کی حدود سے باہر ایک وائن یارڈ سے ملا۔ اس خوفناک حادثے کے باوجود پروازنے سفر جاری رکھا اور اپنی منزل پر پہنچ کر بحفاظت لینڈ کر گئی۔ اس کا ٹائرگرنے کا تمام واقعہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اٹلس ایئر کی پرواز تھی۔
WATCH - Wheel Falls Off Boeing Aircraft Departing Italy
— TIMES NOW (@TimesNow) October 12, 2022
The massive wheel was filmed nonchalantly falling off of a Boeing Dreamlifter aircraft departing Italy’s Taranto. Despite the malfunction the plane landed safely in the US.#ViralVideo pic.twitter.com/qLelcEAfFj
ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد 10ہزار سے زائد لوگ اس پرواز کو مسلسل ٹریک کرتے رہے اور اس کے لینڈ ہونے تک اس پرواز نے سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی مسافر پرواز کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔
بوئنگ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم اٹلس ایئر کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔“ اٹلس ایئرکی طرف سے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔