ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سفیردفترخارجہ طلب، بائیڈن کے بیان پر وضاحت مانگ لی

امریکی سفیردفترخارجہ طلب، بائیڈن کے بیان پر وضاحت مانگ لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی صدر کے بیان پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر کے حوالے کیا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو ہفتہ کی شام دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزرات خارجہ سیکریٹری کے دفتر پہنچے جہاں انہیں وزرات خارجہ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

وزرات خارجہ کی جانب سے امریکی سفیر سے امریکی صدر کے بیان پر سفارتی احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ بین الاقوامی اداروں کی پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق ضرورت سے زیادہ اطمینان بخش قرار دیا جا چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔

  

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر