(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا تحریک لیبک پاکستان کے جلوس پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ ،کے پی حکومت کی درخواست پر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق کے پی حکومت نے اپنے خط میں لکھا کہ ٹی ایل پی کا جلوس16اکتوبر کو ہری پور سے ایبٹ آباد تک ہوگا، وفاقی حکومت نے امن امان برقرار رکھنے کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے،کے پی حکومت نے فوج اور ایف سی کی تعیناتی کے لئے درخواست کی تھی۔
خط میں مزید کہا گیا کہ جلوس کی قیادت ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کریں گے، جلوس سے علاقے کے امن امان میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔