انسداد سموگ، ڈی سی لاہور کی انڈسٹریل یونٹس کی  رات گئے  خفیہ چیکنگ

15 Oct, 2022 | 03:51 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: انسداد سموگ، ڈی سی لاہور کی انڈسٹریل یونٹس کی خفیہ چیکنگ،لکی، سیف اور انصاف ری رولنگ انڈسٹریل یونٹس کو ایم ایس روڈ مومن پورہ کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہورمحمد علی نے درمیانی شب داروغہ والا میں متعدد انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کی. ڈی سی محمد علی نے رات کے وقت آگ جلانے کے عمل میں کاربن اور ٹائر استعمال کرتے ہوئے تین یونٹس کیخلاف کارروائی کی. دو انڈسٹریل یونٹس کو غیرقانونی طور پرسیل توڑکردوبارہ فنکشنل پایا گیا.

ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تینوں یونٹس کوسیل کردیا گیا ہے۔ سیل توڑنے والے انڈسٹریل یونٹس کے مالکان کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا دیا گیا ہے۔ رات کے اوقات میں مناسب چیکنگ نہ ہونےاورانڈسٹریل یونٹس میں رات کے اوقات میں کاربن استعمال ہونے پرمحکمہ ماحولیات کےافسران کی کارکردگی پر اظہار ناپسندیدگی کی، انہوں نےکہاکہ انسداد سموگ کی خلاف ورزی ہونے پر  محکمہ ماحولیات کےڈیوٹی افسرپربھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں