(ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پرقطر ایئراور پی آئی اے کی پروازوں کے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق قطر ایئر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،پرواز کے طیارے سے پرندہ رن وے نمبر 25 ایل پر پیش آیا، قطرایئر کی پرواز QR-610 کے انجن نمبر2 سے لینڈنگ کے دوران ٹکرایا، پرواز میں 150 سے زائد مسافر تھے۔
دوسری جانب پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارہ سے بھی پرندہ ٹکرایا، پرندہ پی آئی اے کی پرواز سے 2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ کے دوران ٹکرایا، طیارہ حادثہ سے محفوظ رہا۔
سی اے اے کے متعلقہ شعبہ نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔