ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹو چوہا 14 لاکھ روپے کھا گیا

Rat
کیپشن: Rat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  سوشل میڈیا پر اکثر  چوہوں کے کارنامے منظر عام پر آتے رہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں چوہوں  نے  5 لاکھ روپے مالیت کا سونا  چوری کرلیا تھا  اب  یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت میں  ایک  پیٹو چوہا 14 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ کھا گیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق بھارت میں ایک چوہا اے ٹی ایم مشین میں گھس گیا،  چوہے نے صبح بینک کھلنے تک 14 لاکھ روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ کتر ڈالے

بینک کے عملے نے اے ٹی ایم مشین کھولی تو چوہے کے چبائے نوٹوں کا ڈھیر اور نوٹ کھانے والے چوہے کی لاش برآمد ہوئی۔ چوہے کی نوٹ کھانے کی خبر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔